Friday, July 11, 2025
ژوب میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کا قتل: ’بسوں سے اتار کر قریبی نالے میں لے جایا گیا اور گولیاں مار دی گئیں‘
بلوچستان کے ضلع ژوب میں نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق ان مسافروں کو بلوچستان سے پنجاب جانے والی دو مسافر بسوں سے اتارا گیا اور یہ واقعہ جمعرات کی شام سرہ ڈاکئی نامی علاقے میں کوئٹہ کو ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بی بی سی اردو کے محمد کاظم سے بات کرتے ہوئے نو مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہلاک شدگان کی لاشوں کو پنجاب کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے اور انھیں ان کے آبائی علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک کیے جانے والے تمام افراد کو بسوں سے اتارنے کے بعد ایک قریبی نالے میں لے جایا گیا اور گولیاں مار دی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب کے مطابق ہلاک شدگان میں دو سگے بھائی عثمان
نذیر اور جابر نذیر بھی شامل ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
@lockit.68 he fly solo #imrankhan #imrankhanofficial #imrankhanzindabad #pti #ptiofficial #pti_zindabad #foryou #foryoupage #lock...
-
بریکنگ نیوز سرگودھا مجلس عزا میں مبئینہ طور پر توہین آمیز اشعار پڑھنے کی شکایت پر ذاکر شبیہہ الحسن شمسی اور انکے ساتھیوں پر تھانہ شاہ ...
No comments:
Post a Comment